امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کب پاکستان آئیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

0
65

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے دورے کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تا ہم کام ہو رہا ہے

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان سےمتعلق کام ہو رہا ہے،افغان امن عمل مشترکہ عالمی ذمے داری ہے،افغان طالبان کے دورہ پاکستان سےمتعلق معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے،

ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی قابض فوج نے تازہ ترین کارروائیوں میں7 کشمیریوں کو شہید کیا،بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے،بھارت کیطرف سے آرٹیکل 35A ختم کرنے کی کوشش کیخلاف آخری حد تک جائینگے،

سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشیر کی وزارت خارجہ طلبی

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے حوالہ سے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے پر کام ہو رہا ہے ،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق اقدامات کیےجا رہے ہیں

لائن‌آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

Leave a reply