واشنگٹن :حالات کے پیش نظرہم عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کریں گے ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر نے کل کہا کہ “عراق میں جنگ سے متعلق قرارداد پر جمعرات کے روز ایوان نمائندگان میں رائے شماری ہو گی، ہم اپنے فوجیوں کی تعداد 5 ہزار تک کم کر چکے ہیں اور اس تعداد کو مزید کم کریں گے۔امریکی صد رنے واضح کیا کہ میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس سب سے یہ چاہتا ہوں کہ وہ اس حوالے سے دل سے ووٹ دیں”۔
دوسری جانب شام کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمس جیفری کا کہنا ہے کہ “ہم عراقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر وسیع پیمانے پر بات چیت کے خواہاں ہیں تا کہ بغداد کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کی مکمل حکمت عملی کو زیر بحث لایا جائے”۔ٹرمپ نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے اخراجات کے مقابل بغداد پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔