واشنگٹن:میں افغان طالبان سے ملنا چاہتا ہوں ، جنہوں نے ہمیں بھاگنے پرمجبورکردیا ، ٹرمپ نے افغان طالبان سے ملاقات کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں غیرملکی قوتوں کوشکستت دینے والے افغان طالبان سے ملنے کا اعلان کردیا ،ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے کو سود مند قرار دیا ہے،

ذرائع کےمطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو استحکام کے لئے مدد کرنی چاہیے، ہر کوئی جنگ سے تھک چکا ہے، اب اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آرہے ہیں۔ طالبان رہنماوں سے ملاقات کا اعلان کر دیا.

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب مذاکرات کئے، امید ہے طالبان کے ساتھ مذاکرات سود مند ثابت ہوں گے، یہ طویل اور مشکل مذاکرات تھے، میں مستقبل میں ذاتی طور پر طالبان رہنماؤں سے جلد ملوں گا، اب یہ وقت ہے اتنے سالوں کے بعد اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آرہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔

Shares: