ٹرمپ کا ڈبلیو ایچ او سے تمام تعلقات ختم کرنیکا اعلان، چینی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد

0
34

واشنگٹن: ٹرمپ کا ڈبلیو ایچ او سے تمام تعلقات ختم کرنیکا اعلان، چینی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ برائے صحت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا، ٹرمپ نے چینی عہدیداروں، افراد، کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں غلطی کی، عالمی ادارہ صحت پر چین کا مکمل کنٹرول ہے، ڈبلیو ایچ او چین کے بہت قریب ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ چین عالمی وبا پھیلانے کا ذمہ دار ہے، چین نے ڈبلیو ایچ او پر غلط رپورٹنگ کے لیے دباؤ ڈالا، کرونا وائرس پر دنیا چین سے جوابات چاہتی ہے، چین دنیا میں موت اور تباہی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے چینی عہدیداروں، افراد، کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں، ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ چین نے امریکا کے صنعتی راز چرائے، چین نے ہانگ کانگ کی سیکیورٹی پر زبردستی کنٹرول حاصل کیا، چین کہتا ہے کہ قومی سلامتی کے باعث ہانگ کانگ کا کنٹرول حاصل کیا، چین کا قومی سلامتی کا بیانیہ قبول نہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی انفرادی حیثیت ایک مرتبہ پھر ختم ہوگئی، ہانگ کانگ کا اسپیشل ٹریٹمنٹ ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے والے چینی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے

Leave a reply