اب کون ہوں گے امریکی قومی سلامتی کے مشیر ٹرمپ نے اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، اطلاعات کےمطابق  ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دینے والے رابرٹ سی او برائن کو قومی سلامتی کے لیے اپنا مشیر نامزد کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا،

 

پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں یکساں نظام حکومت نافذ کرنے والی ہے ، جو سیاست سے پاک ہوگا ، وفاقی وزیرتعلیم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ  انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت ہے کہ وہ رابرٹ سی او برائن کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کررہے ہیں، رابرٹ اوبرائن اس وقت محکمہ خارجہ میں ہوسٹیج افیئرز پر صدر کے نمائندہ خصوصی کے طور پرنہایت کامیابی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے مزید کہا کہ رابرٹ سی او برائن کے ساتھ کافی کام کیا ہے، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی بہترین کام کریں گے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کوشدید پالیسی اختلافات پرعہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Comments are closed.