امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا۔
ٹیرف کی ڈیڈ لائن کو یکم جون سے بڑھا کر9 جولائی کر دیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی صدر کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کیا امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن کی سربراہ سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہیں،ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ معاہدہ ہو کیونکہ میں بم نہیں دیکھنا چاہتا، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پیوٹن پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ روس کے زوال کا باعث بنے گا یوکرین میں روسی صدر کے اقدامات سے مطمئن نہیں ،صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میں ناخوش ہوں۔
ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ: بانو بٹ نے بھارتی حریف کوشکست دے دی
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن یوکرین میں بہت سے لوگوں کو مار رہے ہیں مجھے نہیں معلوم ، پیوٹن کو کیا ہو گیا ہے، پیوٹن شہروں پر راکٹ برسا کر لوگوں کو مار رہا ہے مذاکرات کے دوران شہروں پر راکٹ داغنا مجھے بالکل پسند نہیں، روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہوں، میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں اور میرے ہمیشہ پیوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، لیکن وہ لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں جس سے میں خوش نہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان
اتوار کی رات کو روس نے یوکرین میں 367 ڈرونز اور میزائل داغے، جنہوں نے کئی شہروں کو نشانہ بنایا، جن میں ملک کا دارالحکومت کیف بھی شامل ہےحملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 45 میزائل اور 266 روسی ڈرونز کو مار گرایا، لیکن متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے۔