متنازعہ ٹویٹ امریکی صدرکے گلے پڑگیا،عالمی رہنما بھی ٹرمپ پر برس پڑے

0
96

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سےمشہور رہے ہیں .حال ہی میں‌ کانگریس خواتین سے متعلق نسل پرستانہ ٹویٹس پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کودنیا بھرسے تنقید کا سامنا ہے،برطانوی وزیرداخلہ ساجدجاوید، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اوریورپین کونسل کے صدرڈونلڈٹسک نے بیان کوافسوسناک قرار دیا۔

دنیا بھر کے رہنما امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کوکڑی تنقید کانشانہ بنارہےہیں۔ جرمن چانسلرانجیلا مارکل بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے ان پرتنقید کی جوامریکی کی ترقی کا حصہ ہیں۔برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے بھی امریکی صدر کے بیان کوناقابل قبول قرار دیا،ان کا کہنا ہے جدید ڈیموکریسی میں ایسے خیالات کی کوئی جگہ نہیں

ادھرکینیڈا میں مذاکرات کے موقع پر یورپین کونسل کے صدرڈونلڈٹسک اورکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکی صدرکے بیان پرتنقید کی، ٹسک کاکہنا تھا کہ اگرکچھ غلط ہے توآپ کومفادات اورتجارت سے ہٹ کراس کی مذمت کرنی چاہیے،اخلاقیات مفادات اورتجارت سے بڑھ کرہیں۔

امریکی صدرکی تنقید کا نشانہ بننے والی خواتین میں سے ایک الہان عمرکا ریاست منیسوٹا پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پران کے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مداحوں سے خطاب میں الہان عمرکاکہنا تھا کہ وہ صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہیں۔

Leave a reply