اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دورہ امریکہ کی دعوت ،اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک میٹنگم میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پیغام عمران خان کو پہنچایا گیا لیکن عمران خان نے فی الحال امریکی صدر کی اس دعوت کو ٹھکراتے ہوئے یہ کہ کر انکار کر دیا ہے کہ میں ابھی مصروف ہوں بجٹ اجلاس کے بعد دورہ امریکہ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے.
شاہ محمود قریشی نے کہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران خان ستمبرکے مہینے میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جب امریکہ جائیں گے تو اس دوران وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کر لیں گےفی الحال وزیر اعظم عمران خان مصروف ہیں .قریشی نے ڈونلڈٹرمپ کی طرف نیک خواہشات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکہ دوران تعلقات کو ازسر نو بہتر کرنا چاہتے ہیں. جنوبی ایشیا کی صورت حال اور افغانستان میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال بھی عمران خان سے بات کرنا چاہتے ہیں.








