باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے، امریکی جیوری نے ٹرمپ کو خاتون صحافی اور کالم نگار جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دے دیا

جین کیرول نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ نے 27 برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ،اس وقت خاتون کی عمر 52 برس تھی ،خاتون نے نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوکر بیان دیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی ،خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یار ک کی جیوری نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیوری اس نتیجے پر بھی پہنچی کہ سابق صدر نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا تا ہم واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی،جیوری نے حکم دیا کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیں

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟ سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا ،

واضح رہے کہ ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام لگا چکی ہیں

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

Shares: