امریکی صدر کے خلاف ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد منظور، آگے گیا ہوگاٹرمپ مشکلات میں

0
33

امریکی صدر کے خلاف ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد منظور، آگے گیا ہوگا.ٹرمپ مشکلات میں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد منظور ہو گئی ہے، امریکی صدر کے خلاف مواخذے کا معاملہ اب سینیٹ میں جائے گا جہاں قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر اختیارات سے تجاوز اور کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں، ایوان نمائندگان میں دونوں الزامات پر مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، ڈیموکریٹس نے ووٹنگ میں دونوں الزامات پر موخذے کے لیے درکار ووٹ حاصل کر لیے۔

مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں چلا گیا ہے، امریکی سینیٹ میں حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا جا رہا ہے، پہلے آرٹیکل پر مواخذے کے حق میں 230 اور مخالفت میں 197 ووٹ ڈالے گئے، جب کہ دوسرے آرٹیکل پر مواخذے کے حق میں 229، مخالفت میں 198 ووٹ ڈالے گئے۔ووٹنگ کی کارروائی کے بعد ہاؤس کا اجلاس کل صبح 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کو مواخذے کی کارروائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
واضح‌رہے کہ امریکی انٹیلی جینس کے اہلکارنے کچھ عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچیس جولائی کو یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں اپنے ممکنہ ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹربائیڈ سے متعلق کیس کی تحقیقات میں دباؤ ڈالنے پر زوردیا تھا۔

ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو کے متن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے چارسو ملین ڈالر کی امریکی فوجی امداد کو بائیڈن کیس میں صدر زیلینسکی کے تعاون سے مشروط کیا تھا۔

یوکرینی صدرکے ساتھ ٹیلی فون پرہونے والی گفتگو کا راز فاش ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ شدت اختیارکرگیا ہے۔

Leave a reply