نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کابینہ ارکان کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں
ایف بی آئی کے مطابق ٹرمپ کابینہ کےکئی ارکان کو دھمکیوں کی شکایت موصول ہوئی ہے، دھمکیوں کی وجہ سے ٹرمپ کابینہ ارکان اور ان کے خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں،دھمکیاں ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہے،
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کابینہ کے کئی ممبران کو بم کی دھمکیاں ملی ہیں، جس میں انہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے، یہ دھمکیاں منگل کی رات اور بدھ کی صبح دی گئیں،اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے ٹرمپ کی منتخب کردہ ایلیس اسٹیفنک نے بتایا کہ انہیں ان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، یہ دھمکی مجھے گاڑی چلاتے ہوئے ملی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد اگلے برس ماہ جنوری میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لئے اپنے وفادار ساتھیوں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی ہے ،ٹرمپ کابینہ میں ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ حکومتی کارکردگی کی مہم کی قیادت کریں گے،علاوہ ازیں افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دینے والے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے میزبان پیٹ ہیگزتھ کو وزیر دفاع اور مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا گیا ہے۔