ٹرمپ کی بچت ہو گئی

0
32

ٹرمپ کی بچت ہو گئی

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے شبہ کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ‌آگئی ، رپورٹ‌ میں امریکی صدر کا ٹیست نیگیٹو ہے یوں ٹرمپ کی بچت ہوگئی ہے . اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم انہیں تاحال اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے۔ لوگوں کی جانب سے کہنے کے بعد کرونا کا رات کو ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹس آںے کا انتظار ہے.


سفری پابندیوں کے حوالہ سے امریکی فیصلے کا اعلان کر دیا گیا ہے،امریکہ یورپی ممالک پرپہلے ہی سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے ،برطانیہ پر پابندی کا اطلاق منگل سے ہو گا،امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے دائرے کو برطانیہ اور آئرلینڈ تک بڑھا دیا گیا ہے۔برطانیہ اور آئرلینڈ میں مقیم امریکی شہری گھر واپس آ سکتے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 2200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک کرونا کے باعث 51 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں.
قبل ازیں گزشتہ روز امریکی صدرٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوروناسےمتعلق تمام لازمی اقدامات اٹھائے گئے،امریکہ میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیاگیاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ موجودرہے گا،کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ہم نے سرحدیں بندکردی ہیں،یورپ سےامریکہ آنے والوں پرپابندی عائدکردی گئی ،امریکی اسکریننگ کے بعدامریکہ واپس آ سکتے ہیں،

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاٹیسٹ کرانے کا بڑاا نتظام کرنے جارہے ہیں،تمام اسپتال ایمرجنسی پلان تشکیل دیں، 46 ریاستوں سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے،کورونا سے لڑنے کے لیے 50 بلین ڈالر مختص کردیئے ہیں.

کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

Leave a reply