امریکی صدر کی فیس بک کے بانی سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی۔

امریکی راز افشا کرنے پر فیس بک کو 5 ارب ڈالرز جرمانہ

ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںکہا کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ سے اوول آفیس میں ایک میٹنگ ہوئی ہے۔

دوسری طرف فیس بک کی جانب سے ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ”مارک مستقبل میں بنائے جانے والے انٹرنیٹ کے نئے نظام کے بارے میں سیاستدانوں سے رائے لینے اور ان سے بات چیت کے لیے واشنگٹن میں ہیں۔ علاوہ ازیں، مارک نے ٹرمپ سے بھی ایک مفید ملاقات کی ہے۔

Comments are closed.