ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

bilawal

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکبادی دی، انہوں نے کہا کہ "امریکہ کے عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کیا ہے،ٹرمپ اور ان کی ٹیم، بشمول جے ڈی وینس، ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر، تلسی گببارڈ اور ری پبلکن پارٹی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد ہو،بلاول بھٹو نے اس کامیابی کو ایک "مضبوط اور واضح مخالف جنگ پیغام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جنگ مخالف مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ عالمی امن کو ترجیح دے گی اور دائمی عالمی تنازعات کے سلسلے کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم دعا گو ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرے، تاکہ جنگوں کی جگہ پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔”

اس بیان سے بلاول بھٹو نے عالمی سیاست میں امن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور ٹرمپ کی قیادت کو اس حوالے سے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کا نیا مکین مل گیا،ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں، ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق ٹرمپ277ووٹ لے چکے ہیں،

امریکی انتخابات،شمالی کیرولائنا میں ووٹنگ اسٹیشن پر طویل قطاریں

امریکی انتخابات،کئی علاقوں میں ووٹرز کو شدید بارش اور طوفانی موسم کا سامنا

امریکی صدارتی انتخابات،کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین

امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل

امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

Comments are closed.