ٹرمپ کو انسانیت کے قاتل سے اجتناب کرنا چاہیے، فردوس عاشق کا ٹرمپ کو مشورہ
وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کو گجرات کا قصائی کہا جاتا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کو انسانیت کے قاتل مودی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کادورہ امریکاخصوصی اہمیت کاحامل ہے۔ وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم امریکی صدرسے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں عالمی ضمیرکوجھنجھوڑیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کامثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ سعو دیہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی آئل تنصیبات پرحملے کی مذمت کی۔وزیراعظم کی ملاقاتوں کا محورمسئلہ کشمیر رہا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیرسے محاصرہ ختم نہیں کرتا مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے عمران خان کے واشنگٹن جلسے کی نقل کرنے کی کوشش کی لیکن مودی کا جلسہ کامیاب نہیں ہو گا۔سلامتی کونسل کارکن بننے کابھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔