باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارج فلوئڈ کی ہلاکت پر امن و امان کی بگڑتی صورتحال ، ٹرمپ نے جرمنی سے امریکی فوج واپس بلا لی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی سے 9500 فوجی اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے، یہ بات امریکی صدر کے ایک سینئر عہدے دار نے ایک خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہی، ٹرمپ کے اس اقدام سے براعظم کے بارے میں امریکی عہد سے متعلق یورپ میں خدشات پیدا ہونے کا امکان ہے۔ جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 25،000 ہوجائے گی ، ابھی جرمنی میں 34،500امریکی فوجی موجود ہیں
ٹرمپ کے قریبی عہدیدار نے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکہ کے اعلیٰ فوجی افسر،جنرل مارک ملی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ، کے مہینوں کے کام کا نتیجہ تھا اور اس کا ٹرمپ اور جرمنی کے مابین تناؤ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ جرمن چانسلر نے نے رواں ماہ جی 7 اجلاس کی میزبانی کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک دوسرے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ساڑھے نو ہزار فوجیوں کو کہیں اور بھیجا جائے گا ، کچھ پولینڈ ، کچھ دوسرے اتحادی ممالک میں بھیجے جائیں گے ، جبکہ کچھ اپنے وطن لوٹ آئیں گے۔
اس عہدیدار نے کہا کہ امریکی قیادت میں نیٹو فوجی اتحاد کے مجموعی طور پر دفاعی اخراجات میں اضافے کے سبب جرمنی میں بڑے دستے کی ضرورت کم ہے۔اس تبدیلی کا حکم حال ہی میں ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر ، رابرٹ اوبرائن نے دیا،
وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان الیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ جرمنی کے ساتھ دفاعی اور دیگر امور پر کام کرنے کا پابند ہے۔