ٹرمپ نے کرونا کے بعد صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دے دیا
باغی ٹی وی : امریک صدر کرونا سے بہتری کی جانب رواں دواں ہیں . انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی صحت کو خدا کی کرم نوازی قرار دیا۔ دفتر میں مختلف بریفنگز بھی لیں۔
امریکی صدر کے معالج شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر نے گزشتہ چار دنوں میں بخار کی شکایت نہیں کی۔ صدر ٹرمپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھی زیادہ عرصے کے دوران کوویڈ 19 کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز ہسپتال داخل ہونے کے بعد سے اضافی آکسیجن کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔ صدر ٹرمپ کو پیر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار جوبائیڈن گزشتہ روز کورونا سے متاثر ٹرمپ کے ساتھ مباحثے سے انکار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ اب بھی کورونا میں مبتلا ہیں تو ان کے ساتھ دوسرا مباحثہ نہیں کروں گا اور میرے خیال میں انہیں اب بھی کورونا ہے، اس لیے ہمیں مزید مباحثہ نہیں رکھنا چاہیے۔
کرونا کے وجہ سے دنیا بھرمیں 10 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک
ادھر کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 19 ہزار 96 ہوگئی ہے اور 79 لاکھ 24 ہزار 9 ایکٹیو کیسزہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 16 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور77 لاکھ 76 ہزار 224 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں68 لاکھ 35 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 5 ہزار 554 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں50 لاکھ 2 ہزار 357 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 48 ہزار304 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں 12 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 865 ہو گئی ہے۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار180 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔