ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں‌ دھاندلی کا الزام لگا دیا

0
35

ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں‌ دھاندلی کا الزام لگا دیا

باغی ٹی وی ؛ امریکی صدارتی انتخابات میں محاذ آرائی بڑھنے لگی۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے دھاندلی کی کوشش ہو رہی ہے، الیکشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نومبر کے انتخابات ہار گئے تو اقتدار کی پرامن منتقلی کا عہد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ پوسٹل ووٹنگ پر شک کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل امریکی سپریم کورٹ کی مرنے والی جج روتھ بیڈر کی جگہ نئی جج کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا، اب وہ صدارتی انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ اپنے آپ کوصدارت سے محروم ہوتا دیکھ رہے ہیں‌ ، ان کی خواہش ہے کہ صدارتی انتخابات ملتوی ہو جائیں: جو بائیڈن


دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی انتخابات سے قبل سپریم کورٹ جج کی تقرری کا منصوبہ، طاقت کا غلط استعمال قرار دیا تھا، انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اہل اقتدار تک اپنی آواز پہنچائیں کہ وہ طاقت کے ناجائز استعمال کا ساتھ نہیں دیں گے۔آئندہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کے حریف کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں کسی شخص سے اس قدر مایوس نہیں ہوا جتنا ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آخر روسی صدرپوٹن سےاس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟ کوئی بھی ملک امریکی انتخابات پر اثرانداز ہو رہا ہو تویہ امریکا کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ الیکشن ملتوی کر دیے جائیں، اگر میں امریکا کا صدر بنا تو الیکشن میں کسی بھی مداخلت کا جواب دیا جائےگا۔

Leave a reply