مزید دیکھیں

مقبول

جوبیروت دھماکہ کے بارے میں پوچھتے ہیں ان سے کہہ دیں کہ وضاحت چاہیے توپینٹاگان آجائیں‌:ٹرمپ کا متکبرانہ جواب

واشنگٹن:جوبیروت دھماکہ کے بارے میں پوچھتے ہیں ان سے کہہ دیں کہ وضاحت چاہیے توپینٹاگان آجائیں‌:ٹرمپ کا متکبرانہ جواب ،اطلاعات کےمطابق بیروت دھماکہ ایک خوفناک حملے کی طرح لگتا ہے۔ یہ بات امریکی میڈیا بار بار کہہ رہا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہونے والا دھماکہ ایک خوفناک حملے کی طرح لگتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بیروت دھماکہ ایک خوفناک حملہ ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی جرنیلوں نے انہوں زور دار دھماکوں سے متعلق بتایا ہے جس سے لبنانی دارالخلافہ بیروت لرز اٹھا ہے، یہ دھماکہ کسی قسم کے بم کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جب ان کے ادارے نے پینٹاگون کے ترجمان سے صدر ٹرمپ کے بیان سے متعلق سوال کرنا چاہا تو انہوں یہ کہتے ہوئے منع کر دیا کہ آپ کو اس کی وضاحت کے لیے وائٹ ہاؤس جانا ہوگا۔