سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حق میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا.

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے اتحادیوں کو اربوں ڈالراسلحہ کی فروخت پر پابندی کے لیے کانگرس کے تین بل ویٹو کرتےہوئے اتحادی ممالک کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

امریکی سینٹ سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگرس کی جانب سے اسلحہ کی فروخت پر پابندی کے بل امریکا کےاس کے اتحادیوں کےساتھ تعلقات کو متاثر کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے اتحادیوں کو اسلحہ کی فرخت پرپابندی عاید کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں یمن جنگ طول پکڑسکتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے عرب اتحادیوں کو اسلحہ کی فروخت سے متعلق بل ویٹو کیا ہے۔

Shares: