صدرٹرمپ رہیں یا جوبائیڈن بنیں‌،بھارت کوکوئی فکرنہیں،پالیساں حکومتیں نہیں امریکی اسٹیبلشمنٹ بناتی ہے

نئی دہلی :صدرٹرمپ رہیں یا جوبائیڈن بنیں‌،بھارت کوکوئی فکرنہیں،پالیساں حکومتیں نہیں امریکی اسٹیبلشمنٹ بناتی ہے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک بحث چل رہی ہے کہ کیا اگرٹرمپ الیکشن ہارتے ہیں تو بھارت اورامریکہ کے تعلقات میں کوئی تبدیلی آئے گی یا نہیں اس حوالے سے امریکی تھنک ٹینک اوربھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں کا ایک ہی جواب ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے امریکی ماہرین کہتے ہیں کہ امریکہ میں صدر جو بھی ہواس سے بھارت اورامریکہ کے درمیان تعلقات میں فرق نہیں آئے گا،یہ بھی گمان کیا جارہا ہےکہ کوئی بھی صدر اپنی مرضی سے فیصلے نہیں کرسکتا

ادھر امریکی ماہرین کہتے ہیں کہ امریکہ کی پالیسی صدور نہیں بلکہ طاقتورامریکی اسٹیبلشمنٹ بناتی ہے جو ہروقت عالمی حالات پرنظررکھتی ہے اورپھر اس کے مطابق اپنے اہداف مقرر کرتی ہے

دوسری طرف بھارتی دفاعی حکام اس حوالے سے مطمئن ہیں کہ امریکہ میں انتخابات کی صورت میں جو بھی حکومت آئے اس سے امریکہ اوربھارت کے درمیان تعلقات پرفرق نہیں پڑتا بھارت اس ریجن میں امریکہ کا بہت بڑا حلیف ہے

بھارتی حکام یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں امریکہ بھارت کا محتاج ہے نہ کہ بھارت امریکہ کا ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خطے میں بھارت ہی تو ایک امریکہ کا مہرہ ہے توکیسے امریکہ بھارت کونظرانداز کرسکتا ہے

Comments are closed.