سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی، ٹرمپ پر صحت جرم سے انکار کر دیا،

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد کہا کہ مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جوبائیڈن کا گھناؤنا کام کر رہے ہیں انہیں قتل، چوری اور دیگر جرائم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے میں بے گناہ ہوں اورفرد جرم کی کارروائی سیاسی انتقام ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ کے وکلا سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ الزامات پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرمپ سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہو جائیں ،

سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹوں کا بھی رد عمل سامنے آیا۔ ٹرمپ جونیئر نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو ماؤاسٹالن اور نپولین بونا پارٹ بناتی ہے تاہم فیصلہ ان کو شرمندہ کر دے گا ،ایرک ٹرمپ نے کہا کہ جیوری کا فیصلہ تیسری دنیا کے پراسیکیوٹر کی بدانتظامی جیسا ہے اور موقع پرستوں نے انتخابی مہم کے سال میں اپنے سیاسی مخالف کو نشانہ بنایا۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو کریمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم سے متعلق یہ کارروائی ایسے وقت کی جا رہی ہے جب ٹرمپ ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں

سابق امریکی صدر پر انتخابی مہم کے دوران اداکارہ کو زبان بندی کے لیے رقم دینے کا الزام ہے ، امریکی صدر کا اداکارہ کے ساتھ معاشقہ تھا اور اسکو خاموش کروانے کے لئے ٹرمپ نے رقم دی، سابق امریکی صدر اس بات کی تردید کرتے ہیں،

عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

Shares: