واشنگٹن:جنگوں کے باد شاہ امریکہ کے جارحانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور کارڈ کھیل ڈالا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آپ کو نام نہاد اعزاز دینے کی خود ساختہ کوشش کی ، اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس لیے منتخب کیا گیا تاکہ نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کر دوں۔
مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میںبینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے اقدام سے سب سے زیادہ چین اور روس نا خوش ہیں، دونوں ممالک ہمیں جنگوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، جب اقتدار سنبھالا تو فوج کم زور ہو رہی تھی، اب زیادہ طاقت ور ہے، مضحکہ خیز جنگیں اب ختم ہو رہی ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب ہم زیادہ اہم اور بڑے معاملات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، میں ہمیشہ جانتا تھا کہ ہم واپس جا کر زیادہ اہم معاملات پر کام کر سکتے ہیں۔
بزدار حکومت کے خلاف کنٹریکٹ ملازمین سراپا احتجاج، سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور دیگر ممالک دیکھیں کہ امریکا نے ان کی توقعات کے بالکل برعکس کس طرح داعش کے جنگ جوؤں اور ان کے گھر والوں کو پکڑا، اب دوسروں کی باری ہے کہ وہ اپنے علاقوں کی حفاظت کریں۔