ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے مظاہرین کے نام فارسی میں پیغام جاری کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ حمایت اس وقت جب برطانیہ کے سفیر نے بھی ان مظاہروں میں شرکت کی جس پرایرانی حکام نے انہیں گرفتاربھی کرلیا تھا

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرمپ نے فارسی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے ایرانی مظاہرین کی ہمت کو داد دی اور اُن کے عزم کو بھی سراہا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بہادر،طویل عرصےسےمصائب کا شکار ایرانی قوم کےنام میرا پیغام ہے کہ ہم ایران میں مظاہروں کی قریب سے پیروی کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ایرانی مظاہرین کی ہمت سےمتاثر ہیں، میں اپنے عہد صدارت کی ابتدا سےہی ایرانی عوام کےساتھ ہوں، میری انتظامیہ ایرانی مظاہرین کےساتھ کھڑی رہےگی، ایران میں احتجاج کےدوران زمینی حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران انسانی حقوق کے گروپس کو رپورٹنگ کی اجازت دے، مظاہرین کا پھر سے قتل عام یا انٹرنیٹ بندش قبول نہیں کیونکہ دنیا سب دیکھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ روز سپریم کمانڈر کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ خامنہ ای اور حسن روحانی اپنے عہدوں سے فوری طور پر دستبردار ہوں، ایرانی حکام نے رات گئے برطانوی سفیر کو مظاہرے منعقد کروانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Comments are closed.