ٹرمپ صدارتی منصب کو اپنے کاروبار کیلئے استعمال کرتے ہیں: نیویارک ٹائمز

0
52

نیویارک :ٹرمپ نے صدارتی منصب کو اپنے کاروبار کیلئے استعمال کیا،اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمزنے الزام لگایا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی منصب کواپنے ذاتی کاروبارکے لیے استعمال کرتے رہے ،

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیملی بزنس نے کاروباری شخصیات سے لاکھوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا جن کا ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی نہ کوئی کام پڑ سکتا تھا، ایسے صرف 60 کاروباری شخصیات نے ٹرمپ حکومت کے پہلے دو برسوں میں ٹرمپ کے کاروبار کو ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا فائدہ پہنچایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران ہر چار میں سے ایک دن یا تقریباً چار سو روز اپنے ہوٹلوں اور ریزورٹس پر گزارے۔ٹرمپ کے بزنس کو فائدہ پہنچانے والوں میں غیرملکی سیاست دان، فلوریڈا میں چینی کے کاروبار سے وابستہ امراء، ایک چینی ارب پتی، سربیا کا ایک شہزادہ اور ٹھیکے حاصل کرنے کے خواہش مند افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کو کرپشن سے پاک کرنے کا دعویٰ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے کاروبار سے علیحدہ ہو جائیں گے مگر وہ وائٹ ہاؤس سے اپنے کاروبار کا بھی جائزہ لیتے رہے۔ انہوں نے 200 سے زائد کمپنیوں، مخصوص گروہوں اور غیر ملکی حکومتوں کو فائدہ پہنچایا اور بدلے میں ٹرمپ نے ان سے اپنے مفادات حاصل کئے۔

Leave a reply