تشدد پر اکسانے کا خطرہ، ٹوئیٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بند کر دیا.

تشدد پر اکسانے کا ڈر، ٹویٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ہل مظاہرے میں کثیر تعداد ٹرمپ کے حامیوں کی تھی جنہوں نے پولیس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور زبردستی پارلیمنٹ میں گھس گئے تھے.

ٹرمپ نے مظاہرین کو اکسانے کے لیے ٹویٹر کا استعمال کیا تھا جس کے بعد ٹویٹر اور فیس بک انتظامیہ نے عارضی طور پر اکاؤنٹ معطل کر دئیے تھے.

لیکن اب ٹویٹر انتظامیہ نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

Comments are closed.