ٹرمپ کی بے بسی، کس نے بات ماننے سے انکار کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنسلوینیا کے گورنر نے ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ رکوانے کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا
خبر رساں ایجنسی کے مطابق گورنر ٹام وولف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم کی کوششوں کے باوجود ووٹوں کی گنتی جاری رہے گی،جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے لیے شرمناک حرکت کی کوشش کی گئی ریاست کے ہر شخص کے ووٹ کو تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا،
پنسلوینیا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن کے مقابلے میں 171796ووٹوں کی برتری حاصل ہے،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کے نتائج پر اعتراضات ہیں۔ امریکی صدرٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ایرک ٹرمپ کا کہنا ہے پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے بائیڈن اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے،
قبل ازیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن ری کاؤنٹنگ، پینسلوینیا اورجارجیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ درخواست دائر کردی ہے.
دوسری جانب امریکی سائبر چیف کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت کے کوئی شواہد نہیں ،ووٹوں کی گنتی میں غیر ملکی مداخلت کے کوئی شواہد نہیں،ووٹوں کی گنتی اور حتمی نتائج میں خلل ڈالنے کے بارے میں ہوشیار ہیں ،
ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا
امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا
ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا
امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب
امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے
کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ
شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی
امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع
جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ
امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے 6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252 ووٹ سے آگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔