مزید دیکھیں

مقبول

اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و...

فلسطین بارےاقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹ گمراہ کن قرار

پاکستان نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر...

کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر...

سکھر :ڈی آئی جی کی زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی...

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے خطاب کے بعد رد عمل میں کہا کہ ہم انتخابات جیت رہے ہیں

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ انتخابات چوری کر رہے ہیں، ہم ڈیموکریٹس کو ووٹ چور ی نہیں کرنے دیں گے،آج رات ایک بڑی فتح کا اعلان کروں گا،

دوسری جانب ٹویٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن چوری سے متعلق بیان کو ہائیڈ کردیا، ٹرمپ کی ٹویٹر پر ووٹ چوری کے حوالہ سے کی گئی ٹویٹ کو غائب کر دیا گیا ہے تا ہم آج رات بڑی فتح کا اعلان کروں گا ، یہ ٹویٹ موجود ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 237 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ریاست فلوریڈا، ٹیکساس، جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو اور وسکونسن میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جب کہ اریزونا،نیو میکسیکو، منی سوٹا اور نیوہیمپشائرمیں بائیڈن آگے ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے نیویارک سے میدان مار لیا ہے اور کولوراڈو سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں

 

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

امریکی انتخابات، نتائج آنا شروع، امریکہ میں بھی تبدیلی نظر آنے لگی

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میرے لیے صدارتی الیکشن ہارنا آسان نہیں، آج ایک شاندار رات ہوگی لیکن سیاست میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ٹیکساس، فلوریڈا، ایری زونا میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، جیت آسان اور ہار بہت مشکل ہوتی ہے، انتخابی نتائج کا اعلان جلد ہونا چاہیے، ارلی ووٹنگ امریکا کے لیے خطرناک ہے، جیت یا ہار کی تقریر ابھی تیار نہیں، پورے ملک سے بہت اچھے نتائج آ رہے ہیں۔

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan