سکردو :سچ پوچھیں تو”مریم بہت خوبصورت ہے”علی امین گنڈا پورنےدل کی بات بھی کہہ دی وجہ بھی بتادی،گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی خوبصورت حملے کیے۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نےالزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے‘۔
وفاقی وزیر گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی شگر جلسے میں الیکشن مہم کے دوران مریم نواز شریف نہیں بلکہ خاتون کے بارے میں گفتگو سے اندازہ کریں ان جیسوں کو مسلط کرنے والوں کا معیار کیا ہو گا۔@MaryamNSharif @MaizaHameed @AzmaBokhari @SeharKamran @KasimGillani pic.twitter.com/FFnyWU4za9
— Pir Syed Shoukat Ali Bukhari (@BukhariSyed_PPP) November 7, 2020
یادرہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ نوازشریف کی بیٹی اس لیے بات کررہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فوج کے خلاف زبان زبان استعمال کررہی ہے جو روز قربانیاں دے رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر کی جانب سے مریم نواز پر کیے گئے ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وہ گلگت میں ہی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر بھی ذاتی حملے کرچکے ہیں۔