ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)امن وامان قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں- حسین جاکھرو
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ون میں پولیس ہیلپ لائن 15 کے انچارج انسپکٹر حسین ہیجب جاکھرو نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی سے ملاقات میں کہا کہ ہم ٹھٹھہ کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ ٹھٹھہ میں مکمل امن وامان ،عوامی میں ہم آہنگی پیداکریں اور معاشرے انتشارپیدا کرنے والے عناصر،چوروں ،ڈکیتوں اور منشیات فروشوں قلع قمع کرکے عوامی کیلئے راحت پیدا کریں ،اور عوام سے بھی ہماری گذارش ہے کہ وہ قانون پرعمدرآمد کرانے اور ایس ایس پی ٹھٹھہ کے وژن کوبارآور بنانے کیلئے پولیس کے دست بازو بنیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو کہیں چھپنے کاموقع نہ مل سکے ،اس موقع پرڈی آئی بی منٹھار خاصخیلی،ہیلپ لائن 15 کا پولیس اہلکارلیاقت علی اورعوامی پریس کلب کا ممبر صالح خشک بھی موجود تھا-
Shares: