پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

0
129
Peshawar ,Quetta

کوئٹہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کو نمائشی میچ میں 2 رنز سے شکست دیدی۔

باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز کو اچھا اختتام دیا جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 25، اعظم خان 6، صائم ایوب 19، عامر جمال ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


دوسری جانب پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر اعلیٰ کا میچ کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں حالیہ دنوں میں بلوچستان سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کرکٹ کے علاوہ بلوچستان میں باکسنگ کا بھی بہت ٹیلنٹ ہے۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو میچ کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں،آج کا میچ بہت اچھا ہو گا یہ بہت خوبصورت گراؤنڈ ہے، تمام کھلاڑی اس میچ کو انجوائے کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں کھیلنا بہت اچھا ہے۔

اس سے قبل اسٹیڈیم آنے پر شائقینِ کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا زبردست خیر مقدم کیا نمائشی میچ کے موقع پر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر فوڈ اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں،فوڈ اسٹالز میں روایتی سجی اور دیگر کھانوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی

پشاور زلمی

بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد

Leave a reply