انٹرنیٹ بندش،رمضان میں یہ ثواب کا کام کررہے ہیں، لوگ عبادت کریں گے،عدالت کےر یمارکس

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
0
95
highcourt

پشاور : عدالت نے پشاور میں رات کو موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جواب طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی : پشاور میں رات 10 بجے موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے کی،دور ان سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پشاور میں رات کے وقت انٹرنیٹ بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ طلبا رات کو ہی ریسرچ ورک کرتے ہیں۔

جسٹس وقار احمد کے استفسار پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رات کو انٹرنیٹ بندش کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتا رہے ہیں، دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے رات کو سونے کے لیے انٹرنیٹ بند کرتے ہیں، رات کو آپ بھی سویا کریں اور ویسے رمضان میں یہ ثواب کا کام کررہے ہیں، لوگ عبادت کریں گے،بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

Leave a reply