بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے بیٹی کی منگنی کر دی

0
187

’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمٰن (اے آر رحمٰن) کی بڑی صاحبزادی گلوکارہ و موسیقار خدیجہ رحمٰن نے سالگرہ کے موقع پر منگنی کر لی-

باغی ٹی وی : خدیجہ رحمٰن نے 2 جنوری کو منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنا رشتہ طے ہونے پر خدا کے شکرانے بھی ادا کیے اور بتایا کہ ان کی منگنی ان کی سالگرہ کے موقع پر 29 دسمبر 2021 کو ہوئی اور ان کے منگیتر آڈیو انجنیئر ہیں۔

ہوٹل میں کھانا کھا رہی تھی وہیں رشتہ آگیا،زینب شبیر کی دلچسپ کہانی

خدیجہ رحمٰن نے آڈیو انجنیئر اور کاروباری شخص ریاض الدین شیخ کے ساتھ منگنی کی اور انہیں نئی زندگی کے آغاز پر کئی شوبز شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔

ان کے منگیتر ریاض الدین شیخ نے بھی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خدیجہ سے رشتہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

خدیجہ رحمٰن نے ایک ایسے وقت میں منگنی کی ہے جب کہ حال ہی میں ان کی کزن رشدہ رحمٰن نے بھی شادی کی تھی رشدہ رحمٰن نے گزشتہ ماہ 10 دسمبر کو شادی کی تھی جو خدیجہ رحمٰن کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

رشدہ رحمٰن معروف تامل، ملایلم اور تیلگو اداکارہ رحمٰن کی صاحبزادی ہیں، جنہوں نے تامل اداکار الطاف نواب سے شادی کی اور ان کی شادی میں تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

خدیجہ رحمٰن ایوارڈ یافتہ موسیقار کی بڑی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے انتہائی کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا خدیجہ رحمٰن متعدد ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں گانے گا چکی ہیں جب کہ گزشتہ برس انہوں نے ’دبئی ایکسپو 2020‘ کے دوران باحجاب پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے تھے۔

میرے شادی نہ کرنے کی وجہ ریکھا ہیں ،سلمان خان

اے آر رحمٰن نے 1995 میں سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اے آر رحمٰن اور ان کے والدین پیدائشی ہندو تھے، والد کی وفات کے بعد موسیقار نے والدہ کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا۔

اے آر رحمٰن تامل ناڈو کے رہائشی ہیں اور انہوں نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہےاے آر رحمٰن بھارت کے واحد موسیقار اور شوبز شخصیت ہیں، جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا جب کہ وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد بار جیتنے والے واحد بھارتی ہیں۔

حریم شاہ کو کیسے حاصل کیا:خاوند نے ساری کہانی سنادی

اے آر رحمٰن نے خود بھارت کا اعلیٰ ترین نیشنل ایوارڈ بھی 4 مرتبہ حاصل کیا ہے جب کہ کئی اعلیٰ اداکار و موسیقار بھی تاحال یہ ایوارڈ نہیں جیت پائے علاوہ ازیں اے آر رحمٰن فلم فیئر سمیت دیگر متعدد اقسام کے درجنوں ایوارڈز جیت چکے ہیں اور وہ یورپ سمیت امریکا کا انٹرنیشنل میوزیکل ٹوئر کرنے والے واحد بھارتی موسیقار ہیں۔

عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

Leave a reply