موبائل فون نہ دینے پر ٹک ٹاکر نے باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا

0
40
breaking

لوئردیر: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں ٹک ٹاکر نوجوان نے موبائل فون نہ دینے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق باپ کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ والدہ زخمی ہو گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کے دو گھنٹے کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لی ہے۔

تیمرگرہ میں 18سالہ نوجوان نے طیش میں آکر والدین پر فائرنگ کی، نوجوان روزانہ کی بنیاد پر ٹک ٹاک ویڈیو تیار کرنے کے لیے مقامی پہاڑوں میں جایا کرتا تھا۔

صوبےخیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل والد شیر باز خان نے ٹک ٹاکر حسنین سے موبائل فون لے لیا تھا، والدین چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا ٹک ٹاک ویڈیوز نہ بنائے تاہم ملزم حسنین موبائل واپس لینے پر بضد تھا۔

واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ملزم کا باپ ٹیکسی ڈرائیور تھا، دیرلویر پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس کی علاوہ بلوچستان میں 22 فروری کو لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لا ش لال قلعہ تھانے کی حدود میں برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ایان خان کے نام سے ہوئی جو سر درگئی کا رہائشی تھا۔

ایس ایچ او سلیم شاہ کو نامعلوم شخص نے لال قلعہ تھانے کی حدود میں پہاڑی علاقے پر لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply