لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت برآمد کر لیا-
باغی ٹی وی : ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گوشت اور مکھن سے بھرا چلر ٹرک پکڑ لیا چلر ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت، 150 کلو ایکسپائر مکھن، 20کلو پنیر برآمد ہوئی۔
لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی،کولڈ اسٹور سے تین سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بھبھتیاں چوک پر واقع کولڈ اسٹور سے ناقص مال نکال کر سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، نیلےرنگ کے بدبودار گوشت کی موجودگی اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔
Upon Vigilance Wing’s report, #Intercepted vehicle carrying putrified #meat and butter. We are striving our best for provision of safe healthy #food to people of #Punjab. Please dial 080080500 to report #adulteration. Need Citizens’ support. pic.twitter.com/uHGTeSEKlV
— Muddassir Riaz Malik (@muddassirmalik1) October 8, 2022
مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور سے تحقیقات کر کے کولڈ اسٹور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایکسپائر اسٹاک کو تازہ اشیاء کے ساتھ سپلائی یافروخت کرنا دھوکہ دہی اور سنگین جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کی انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں، معمولی خلاف ورزیوں پر اصلاح کریں گے، ملاوٹ یا جعلسازی ہرگز برداشت نہیں۔
پنجاب میں 12 ہزارگندے انڈے:فوڈ اتھارٹی نے اپنا کام کردکھایا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کاروائی، فیکٹری کی پروڈکشن بند۔
بچوں کے پسندیدہ سنیکس میں کیڑوں کی بھرمار پائی گئی۔7400 کلو ناقص مال برآمد، 17000 کلو کا خام مال اور پیکنگ برآمد کر کے تلف کر دی گئی#qualityfood #safefood #spices #Lahore @muddassirmalik1 @CS_Punjab pic.twitter.com/BAhjXYC40v— PunjabFoodAuthority (@PFAHQOfficial) October 7, 2022
علاوہ ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کاروائی کی گئی جس میں فیکٹری کی پروڈکشن بند کر دی گئی بچوں کے پسندیدہ سنیکس میں کیڑوں کی بھرمار پائی گئی۔7400 کلو ناقص مال برآمد، 17000 کلو کا خام مال اور پیکنگ برآمد کر کے تلف کر دی گئی-
ننھے بچوں کی من پسنداشیاء کی تیاری میں ملاوٹی اور ناقص اجزاء کی مکسنگ!ممنوعہ اورزائدالمیعاد خام مال کا استعمال سنگین جرم ہے۔اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں، گلی محلوں میں خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی اطلاع دیں#expiredfood #qualityfood #safefood @muddassirmalik1@CS_Punjab pic.twitter.com/pOHtAAs1xl
— PunjabFoodAuthority (@PFAHQOfficial) October 7, 2022
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کی اشیاء کی تیاری میں ملاوٹی اور ناقص اجزاء کی مکسنگ!ممنوعہ اورزائدالمیعاد خام مال کا استعمال سنگین جرم ہے۔اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں، گلی محلوں میں خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی اطلاع دیں








