منگل کو میری گرفتاری کے 80 فیصد امکان ہیں،عمران خان

0
46
imran_khan

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری پوری قیادت جیل میں ہے اور اس بات کے 80 فیصد امکانات ہیں کہ کل منگل کو جب میں اسلام آباد جاؤں گا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا-

باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے سی این این کے ساتھ انٹر ویو میں سابق وزیراعظم عمران نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تو ملک میں تشدد نہیں چاہتا لیکن پی ڈی ایم لوگوں کو مشتعل کرا کر احتجاج کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں مجھے روکنے کیلئے اسے استعمال کیا جا سکے-

شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کردیئے

انہوں نے کہا کہ ہم دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔ مجھے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جنرل عاصم منیر نے مجھے اہلیہ کی کرپشن کے کوئی ثبوت دکھائے اور نہ ہی میں نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔ ہماری پوری قیادت جیل میں ہے اور اس بات کے 80 فیصد امکانات ہیں کہ منگل کوجب میں اسلام آباد جاؤں گا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا سب کچھ صرف ہماری جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، 10 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ میری پوری سینئر قیادت جیل میں ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس:شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

انہوں نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے اور قتل کی کوشش کی وجہ یہ تھی کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات ہار چکے تھے اور پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ مقبول ہو رہی تھی، اس لیے میں جانتا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں کھلے عام بات کرنی پڑی انہوں نے پاکستان کے استحکام کے لیے ایک مضبوط دفاعی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موجودہ دور کو “غیر متوقع” قرار دیا۔

عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اپنے ماضی کے تعاون کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے آخری چھ ماہ کے دوران انہیں اقتدار سے ہٹانے کی کوششیں کی گئیں انہوں نے متحد پاکستان کی اہمیت اور فوج کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنے پر زور دیا۔ عمران خان نے خبردار کیا کہ فوج کے خلاف فتح کی صورت میں بھی اس کا نتیجہ بالآخر ملک کو ہی نقصان ہوگا۔

مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب الجزیرہ کو انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ مجھے آرمی چیف سےکوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے آرمی چیف کے خلاف کوئی کام نہیں کیا لیکن ان کے پاس میرے خلاف کچھ ہے جس کا میں نہیں جانتا۔عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض کٹھ پتلی ہیں۔

Leave a reply