آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں سمندری طوفان الفریڈ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
دارالحکومت کینبرا سے خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،متاثرہ علاقوں میں 4 لاکھ سے زیاہ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفان اور بارش سے مخلتف حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، طوفانی ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق طوفان الفریڈ گزشتہ شام آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کوئنزلینڈ کے شہر ہاوی بے میں چھ گھنٹوں میں 230 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی
نیوزی لینڈ کو شکست ، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی
بھارتی فلم دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے خزانے کی تلاش میں قلعہ کھود ڈالا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع
امریکا کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست اپ ڈیٹ کریں گے، بیرسٹر عقیل