1998 میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھر جی کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ریلیزہوئی ، اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں‌کو اپنا دیوانہ بنا لیا. فلم کا میوزک آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے. 16 اکتوبر کو اس فلم کی ریلیز کو 25سال مکمل ہو رہے ہیں اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے کا ایک گیت” تجھے یاد نہ میری آئی ” کا ری میک کیا جائے گا. رپورٹس کے مطابق اس گانے کا ری میک گلوکار بی پراک بنائیں گے ۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گلوکار بی پراک کا کہنا تھا کہ اگر آپ پورے دل سے کوئی خواب دیکھتے ہیں تو خواب ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وہ سچ ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوہی ہے کہ مجھے شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھرجی کے لیے ایک گانا گانے کا اعزاز ملا ہے مجھے امید ہے کہ آپ کو ہماری کوششیں پسند آئیں گی۔

میرا ایک ہی خواب ہے کہ اس جادوئی گیت کو دوبارہ تخلیق کروں اور اپنے انداز میں گاوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست کو قبول کرنے اور ہم پر بھروسہ کرنے کے لیے کرن جوہر کا شکریہ، ہم آپ کے جادوئی گانے کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں۔گانا ’تجھے یاد نہ میری آئی‘کو کاجول پر ہی فلمایاگیا تھا اور اسے ادت نارائن اور الکا یاگنک کے گایا تھا .

شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت

شوہر کے لئے رات کو ایک بجے بھی کھانا بنا دیتی ہوں اسماء عباس

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماورا حسین کا پیغام

Shares: