معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والے سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ لڑکی کو سرعام مارنے پیٹے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا لیکن پیار سے گلے لگانا بہت بڑا جرم ہے ۔
https://twitter.com/ShehzadRoy/status/1370705950479355906?s=20
شہزاد رائے کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


فاروق نامی صارف نے شہزاد رائے کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ سر جی: میں نے آپ کو ہمیشہ غلط پہلو پر کیوں پایا؟ آپ سماجی مسائل میں ہمیشہ غلط ہوتے ہیں، یہاں تک کہ یورپ میں بھی ایسا نہیں ہوتا کیونکہ یونیورسٹی پڑھنے اور سیکھنے کی جگہ ہے گلے لگنے یا پروپوز کرنے کی نہیں اگر آپ کو یہ سب چیزیں پسند ہیں تو مغرب کی پیروی کریں ہم جنس پرست ہوں اور خوش رہیں۔


ایک صارف نے لکھا کہ سر اس وقت آپ غلط ہیں کیونکہ جب بھی کوئی عورت پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو سب سے پہلے اس مرد کو منع کیا جاتا ہے نہ کہ عورت کو پیار کرناغلط نہیں لیکن یونیورسٹی میں اس سب کی اجازت نہیں ہو نی چاپیئے-


حسیب ا للہ نامی صارف نے لکھا کہ میرے پیارے بھائی میں ایک پشتون کمیونیٹی سے تعلق رکھتا ہوں ،ہمارے ہاں ہمارے لئے سب سے مقدم چیز ہوتی ہے ہماری عزت ، ہماری ناموس اور ہمارا غیرت اور آپ کو پتہ ہے کہ عورتوں کو سب سے ذیادہ عزت ہم نے ہی دی !! ہم جنگ لڑتے ہیں کہ ہم اپنے معاشرے کے لڑکیوں کو تعلیم دلا سکے ! لیکن اس طرح

خیال رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی نے لڑکے کو کھلے عام پروپوز کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی سماجی کارکن شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ ئی تھیں-

اس حوالے سے سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اپنے پیغام میں شنیرا نے لکھا تھا کہ ہم نے حال ہی میں خواتین کا عالمی دن منایا ہے اور اب ہم ایک ایسی نامور یونیورسٹی کا ساتھ دے رہے ہیں جہاں ایک نوجوان لڑکی کو پُراعتماد اور بااختیار ہونے پر بےدخل کیا جارہا ہے۔

سیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ لڑکی کی غلطی صرف یہ ہے کہ اُس نے سب کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لڑکے کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں لکھا تھا کہ ہم یہاں کس قسم کی مثال قائم کر رہے ہیں؟-

محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم

یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں

Shares: