‏تم جتنی سازشیں کروگے اتنا مجھے کامیابی کا یقین ہو گا ، ام رباب

ایڈووکیٹ ام رباب چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر ممبروں کے قاتلوں کی حفاظت کے الزامات لگا تے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر قاتلوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

تاہم اب ام رباب کا اپنے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والو ں سےکہنا ہے کہ ‏تم جتنی سازشیں کروگے اتنا مجھے کامیابی کا یقین ہو گا-

باغی ٹی وی : گذشتہ ماہ ایڈووکیٹ ام رباب چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر ممبروں کے قاتلوں کی حفاظت کے الزامات لگائے تھے سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر قاتلوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور مراد علی شاہ میرے اہل خانہ کے قاتلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اگر وزیراعلیٰ مراد مجھے انصاف فراہم نہیں کرسکتے ، لہذا انہیں انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بننا چاہئے۔

ام رباب نے بتایا تھا کہ ان کے والد ، چچا اور دادا کو 2018 میں پی پی پی کے دو سابق ایم پی اے نے گولی مار دی تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے والد اور کنبہ کے دیگر افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، ان کا دعوی تھا کہ مجرموں کو پولیس کاتحفظ اور،سیاسی اثرو رسوخ حاصل ہے-

ام رباب کی اس پریس کانفرنس کے بعد عوام نے ام رباب کے انصاف کے لئے آواز بلند کی تھی یہاں تک کہ جسٹس فار ام رباب پاکستانی ٹویٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہا تھا-


لہذا اب رباب چانڈیو نے ان کے والد ، چچا اور دادا کے قاتلوں کو پناہ دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ تم جتنی سازشیں کروگے اتنا مجھے کامیابی کا یقین ہو گا – نصرمن اللہ و فتح ن قریب

انہوں نئے ہیش ٹیگ StandWithUmeRubab# بھی استعمال کیا-

ام رباب کی اس ٹویٹ کے بعد صارفین نے رباب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سپورٹ کیا-


رضوان علی نامی صارف نے لکھا کہ ہم سندھ کی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں-


حسنین شبیر نامی صارف نے لکھا کہ دیکھو جو مجرموں کو پناہ دینے والے تھے آج رُسوا ہو رہے ہیں پوری دُنیا کے سامنے ۔۔ بے شک اللہ پاک بہتر انصاف کرنے والے ہیں۔


سلامت رہو۔ اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور بلند حوصلہ و عزم دیں آمین
https://twitter.com/Aftabah63644623/status/1269361409869168641?s=20
آفتاب احمد نامی صارف نے لکھا کہ میری بہن اللہ نے آپ کی سن لی ہے اور پی پی پی والوں کو ذلت ملی ہے بے شک اللہ کا لاٹھی بے آوز ہے-
https://twitter.com/farhan4678/status/1269314669430345730?s=20
ایک صارف نے لکھا کہ محترمہ شاہ زیب قتل کیس اور ملک ریاض کی بیٹیوں والے کیس سے نصیحت پکڑیں اور سکون کریں اس ملک میں کمزور کیلئے انصاف نہی ہے اور طاقتور کیلئے سب کچھ ہے

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ٹرپل قتل کیس میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ام رُباب

Comments are closed.