تیونس کے سابق صدر نے کیا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : تیونس کے ایک سابق صدر المنصف المرزوقی نے آخر کار سیاسی زندگی اور پارٹی سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔ وہ کئی برس تک سیاسی اور قانونی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں کئی اعلی منصبوں کو سنبھالا۔

اتوار کی شام المرزوقی نے اپنے فیس بک پیج پر تیونس کے عوام کے لیے اپنے آخری خطاب میں سبک دوشی کے فیصلے کو حالیہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ناکامی کے ساتھ وابستہ کیا۔

اس سے پہلے تیونس میں ایک ٹی وی چینل "الحوار التونسی” کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا تھا .واضح رہے کہ انتخابات میں المرزوقی کی جماعت "موومنٹ پارٹی” پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
واضح رہے کہ سامی الفہری نے 2011 میں "التونسيۃ” کے نام سے ایک چینل قائم کیا تھا۔ بعد ازاں چینل کا نام بدل کر "الحوار التونسی” کر دیا گیا۔ الفہری ماضی میں بلحسن الطرابلسی کے شراکت دار رہ چکے ہیں جو تیونس کے مرحوم سابق صدر زین العابدین بن علی کے داماد ہیں۔ الطرابلسی اس وقت فرانس میں موجود ہیں.، سامی الفہری پر اس سے پہلے بھی اس جیسے الزامات کے سلسلے میں جیل میں رہ چکے ہیں ..تیونس کے سابق صدر بن علی کے دور میں جرائم کا ارتکاب کیا تھا.

Shares: