بھارتی ٹی وی اداکارہ تنیشا شرما کی خود کشی کے بعد جاری ہے تنیشا کی ماں اور اسکے بوائے فرینڈ شیزان خان کی فیملی کے درمیان الفاظی جنگ.گزشتہ دنوں شیزان خان کی فیملی نے ایک پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ تنیشا کی ماں کو صرف پیسے سے پیار تھا اسکو بیٹی سے پیار نہیں تھا، تنیشا کی ماں کا کہنا ہےکہ میری بینک سٹیٹمںٹ چیک کر لی جائے میں نے کبھی بھی اسکو کسی چیز کی کمی نہیںرکھی تھی. ہم ماں بیٹی کے رشتے میں تنائو شیزان خان اور اسکی فیملی کی وجہ سے آیا تھا، وہ کافی بدل گئی تھی وہ اردو بولنے لگی تھی. انہوں نے تنیشا کو بہت زیادہ انوالو کر لیا تھا، جو شیزان کی ماںاور بہن بولتی تھی وہ وہی کرتی تھی ، وہ شیزان کی فیملی پر بہت زیادہ خرچہ کرتی تھی ، مجھ سے جھوٹ بولنے لگ گئی تھی .
میری بیٹی کو پیسے سے پیار نہیں تھا ، یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے کہ وہ ایکٹنگ نہیں کرنا چاہتی تھی ، وہ تو بلکہ شوق سے اداکاری کررہی تھی. میں نےاسکی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی رکھی ہوئی تھی ،میں اس بار اسکے دوستوں کو بھی بلانے والی تھی. یوں دونوں فیملیز کے درمیان لفظوںکی جنگ جاری ہے. اب کون سچا ہے کون جھوٹا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے.