تربت میں خاتون خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید،2 زخمی

دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی
CTD

بلوچستان کے ضلع تربت میں خاتون خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

باغی ٹی وی: بلوچستان کے ضلع کیچ کے انتظامی شہر تربت میں کمشنر آفس کے نزدیک کھڑی سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی اور سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا-

ناردرن بائی پاس؛ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے مطابق کمشنر روڈ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، خودکش حملہ ایک خاتون نے کیا جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو تلاش کر لیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں ایک پولیس اہل کار کی شہادت اور ایک خاتون اہل کار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گونگی بہری 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک

قبل ازیں ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا ہےجبکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہے، اور بے لگام ڈاکوؤں سے عوام تو کیا پولیس اہلکار بھی نہیں بچ سکے کراچی کےعلاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

منگھوپیر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر کے پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، اور سرکاری اسلحہ چھین کر لے گئے۔

میہڑ : نامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ سے 2افراد قتل

Comments are closed.