مزید دیکھیں

مقبول

9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم...

جو افسر کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا۔وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے...

وزیراعظم کی فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات،25 لاکھ روپے کا چیک دیا

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق...

ترگت الپ کے انٹرویو پر یاسر حیسن کا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار و میز بان یاسر حسین نے شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیریلیش ارطغرل‘ کے جنگجو کردارترگت ( جنگیز جوشقون ) کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر رد عمل دیا ہے ۔

باغی ٹی وی داکار یاسر حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مسلمانوں کین اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور پہلے بھی انہوں نےاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا –

یاسر حسین اکثر ڈرامے اور کرداروں کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کر کے پاکستانی شائقین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، یاسر کے ترک ڈراموں کے مخالف رویئے پر سوشل میڈیا صارفین اُن کا میم کے ذریعے مذاق بھی بناتے رہتے ہیں۔

عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستانی میزبان وسیم بادامی اور کرکٹر بوم بوم شاہد خان آفریدی کی جانب سے ارطغرل ڈرامے میں ترگت سپاہی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون کا انٹرویو کیا گیا۔

انٹرویو کے دوران پاکستان میں اداکاری کے حوالے سے جنگیز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرامے اور فلم کی کہانی اچھی ہوئی تو وہ لازمی پاکستان میں کام کریں گے ۔

جنگیز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یاسر حسین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کافی ساری میم بنائی گئیں-


https://twitter.com/fzk_94/status/1290366992306917378?s=19
https://twitter.com/kiranamin232/status/1290448744115318784?s=19


https://twitter.com/Co0lestBadBoi/status/1290375193161015299?s=19


ان میمز میں سے ایک میم یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی ۔ یاسر حسین نے میم پر خود ہی ہنستے ہوئے لکھا کہ اور میمز بنائیں مجھے میمز بہت پسند ہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اور یہی تو وہ چاہتے ہیں کہ ترک اداکار ہمارے ڈراموں میں کام کریں مگر مارے اشتہاروں میں نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈرامے کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنگیز نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور جلد از جلد پاکستان آنے کی کوشش کریں گے اور لاہور اور کراچی کی بریانی بھی کھائیں گے اور لالہ یعنی شاہد خان آفریدی سے کرکٹ بھی سیکھیں-

پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ