ترک اداکار جلال کے ہاں بچے کی پیدائش
مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تُرک اداکار جلال نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے نومولود بچے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
تُرک اداکار جلال نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کیپشن میں تُرک زبان میں لکھا کہ الحمدللہ میرے رب نے مجھے جمعے کے مبارک دن باپ بنایا ہے جس کے لیے میں اپنے رب کا بہت شکر گزار ہوں۔
جلال نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر جوڑے کو جمعے کے دن والدین بننے کی سعادت عطا کرے۔
اس کے علاوہ اُنہوں نے بچے کی پیدائش میں بھرپور تعاون کے لیے ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
آخر میں جلال نے اپنے بچے کی تاریخ پیدائش 27-11-2020 بھی لکھی ہے جبکہ اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے یا بیٹی کی-
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے-