عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان
ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی :مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز ارطغرل ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد سے ترک ادکاروں کے ساتھ معروف شخصیات کی بھی پاکستان کے ساتھی گہری وابستگی دکھائی دے رہی ہے اور کئی اداکار اور معروف شخصیات پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں جن میں ایک ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر بھی ہیں-
براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ت ہیں ان کے ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد 26.7 ملین فالوورز ہیں جبکہ ان کی پوسٹس کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 485.5 ملین ہے اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17.1ملین ہے-
عالمی شہرت یافتہ شیف ترک اور مشرق وسطی کے کھانے میں ماہر ہے اوزڈیمیر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جب 9 جی اے جی نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ منفرد قسم کے کباب بنا رہے تھے۔
ترک شیف ترک اور شام کے کھانے بنانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے۔ روایتی ترک پکوان سے لے کر برگر اور پیزا تک اوزڈیمیر ہر چیز کو پکانے میں مہارت رکھتے ہیں اور منٹوں میں ایک سے زائد ڈشز بنا کر سامنے پیش کر دیتے ہیں ایک بار انہوں نے اپنی ویڈیو میں ایک شُترمرغ انڈا بنا نے کی ویڈیو بھی شئیر کی-
ایک اور چیز جو ترک شیف کی مقبولیت کی وجہ ہے ان کی بڑی پیاری سی مسکراہٹ ہے جو ہر وقت ان کے چہرے پر سجی رہتی ہے۔ اوزڈیمیر کبھی بھی کیمرے سے اپنی نظریں نہیں ہٹاتے چاہے وہ سبزیاں کاٹ کاٹ کر ڈھیر لگا رہے ہوں چاہے کوئی بھی دوسرا کام کررہے ہوں آپ شیف کو اپنی طرف ہی دیکھتے ہوئے پائیں گے۔
https://www.instagram.com/p/CB0lsjUniAF/?igshid=10iloqu0mmyh8
https://www.instagram.com/p/CBgOUFSli59/?igshid=jixqij6xad8i
https://www.instagram.com/p/CBOAuK8nRUh/?igshid=1jyk1ztwegezs
علاوہ ازیں ان کی شناخت بنانے والی وہ منفرد روٹی بھی ہے جو یہ اپنے ریسٹورنٹ پر آنے والی ہر معروف شخصیات کو گفٹ کرتے ہیں-
26 سال کی کم عمری میں براق پہلے ہی ترکی میں ریستورانوں کی ہاتے میڈینیئٹلر سوفراسی چین کے مالک تھے جس کی استنبول میں ٹاقسم ، اکسرائے ، اور ایٹلائر نامی تین شاخیں ہیں۔
مشہور ہونے کے بعد بہت ساری مشہور شخصیات ترکی میں ان کے ریستوران جاتے ہیں ، جن میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ، عمران عباس ،انڈونیشی گلوکار وردوون ، اور فٹ بال کے کھلاڑی میسوت اوزیل شامل ہیں۔
صرف یہی نہیں قطر کے بادشاہ ، تمیم ، اور ترکی کے صدر ، طیب اردگان بھی ان سے ملنے اور کھانا کھانے ان کے ریستورانٹ گئے اور وہ ہر جانے والی معروف شخصیات کواپنے ہاتھ سے بنائی گئی منفرد روٹی بھی گفٹ کرتے ہیں –
تاہم اب ان کے پاکستانی شائقین کے لئے بھی خوشخبری ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ترک شیف پاکستان تشریف لا رہے ہیں-
مشہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں۔
براق نے اپنی ویڈیو میں نیازی سے تعارف کرواتے ہوئے انہیں اپنا ‘پاکستان بھائی’ کہا اور بتایا کہ وہ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-
اس ویڈیو کو جوش و خروش سے اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کرتے ہوئے حسن نیازی نے لکھا: "دیکھو کون بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہا ہے شائستہ اور حیرت انگیز سی زیڈ این براق –
ترک عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی ان کی بھر پور کوریج کرے گا باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-
واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں پاکستان میں تو ارطغرل ڈرامے نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے-ڈرامہ پاکستان میں اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خود ڈرامے کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکار بھی حیران رہ گئے۔