ترکی2022 سےہرسال ایک آبدوزتیارکیا کرےگا:طیب ایردوان نےفوجی قوت بڑھانےکا اعلان کردیا

انقرہ:ترکی2022 سےہرسال ایک آبدوزتیارکیا کرےگا: صدرایردوان نےفوجی قوت بڑھانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی توترکی لیبیا کی فوجی ضروریات اورامداد میں اضافہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارکوجہ ایلی میں گیولجیک شپ یارڈ کمان گاہ میں پہلی قومی آبدوز پیری ریس کوسمندرمیں اترانےاور5 ویں جہازسید الرئیس کی پہلی ویلڈنگ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسرائیلی جلاد قیدیوں کواذیتیں دینے کےجرائم پرپردہ ڈالنےکے لیے نئے نئے ڈرامے

ترک صدرنےاپنےخطاب میں مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سےاپنائی جانے والی پالیسی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ یونان اوراس کی حمایتی ممالک ترکی کو سمنر میں ایک قدم بھی آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے تھے ۔ انہوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تمام راہیں مسدود کرکے رکھ دی تھیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 43 ہزار شہری شہید و زخمی

صدرایردوان نے کہا کہ بحیرہ ایجین اور بحیرہ روم کے تمام ساحلی ممالک ان دونوں سمندروں کےمالک ہیں اور انہیں تمام سمندری حقوق حاصل ہیں۔ہم بز کسی کی سرزمین پر قبضہ کرنے یا حق و حقوق کوغصب کرنےکا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو ترکی کو ایک خطے یا ایک خاص علاقے تک محدود کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

جنرل پرویزمشرف کےدشمن ملک کےدشمن، ہمیں سب سےپہلے پاکستان عزیزہے،چوہدری شجاعت حسین

انہوں نےسب میرین کے بارے میں کہا کہ 2022 سے ہر سال ایک سب میرین خدمت تیار کرکے خدمت کے لیے پیش کی جائے گی اور سن 2027ہماری تمام چھ آبدوزیں ہماری بحریہ کے لیے خدمات فراہم کرنا شروع کردیں گی۔

Comments are closed.