انقرہ: ترک صدر نے ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی: ترک میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے 14 مئی کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کے نوٹی فکیشن پر دستخط کر دیئے-


انتخابات کی حتمی تاریخ کے فیصلے پر دستخط کرنے کے بعد اپنے ٹی وی خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 14 مئی کو پوری قوم صدر اور اراکین پارلیمان کے انتخابات کیلئے ووٹ کرے گی۔

چین، شی جِن پنگ تیسری مرتبہ صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

ترک صدر نے کہا کہ انتخابات مقررہ تاریخ سے تھوڑا قبل کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ 18 جون سے یونیورسٹیوں کے امتحانات شروع ہوں گے، اس کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں اور حج کے سفر کی تیاریاں شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے کہا ہے دوبارہ منتخب ہو کر زلزلہ متاثرین کے دکھوں اور زخموں پر مرہم رکھیں گے، اس وقت بھی ترک حکومت متاثرین کی وہ مدد کر رہی ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی-

سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ

دریں اثنا ایک سرکاری فرمان میں کہا گیا تھا کہ اپنے علاقوں سے دوسرے شہروں میں منتقل ہونے والے زلزلہ متاثرین کا ووٹ کا حق برقرار رہے گا اور وہ جہاں موجود ہیں وہیں سے اپنا ووٹ دے پائیں گے۔

اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے صدر اردوان کا کہنا تھاکہ ہماری انتخابی مہم کا محور زلزلہ متاثرین کی بحالی پر ہوگا جبکہ مہم کے دوران موسیقی کا استعمال نہیں کیا جائے گا، ان کی پارٹی کے تمام نامزد امیدوار زلزلہ متاثرین کیلئے قائم فنڈ میں عطیات جمع کروائیں گے۔

امریکی بندرگاہوں میں دیوہیکل چینی کرینیں جاسوسی کے ٹولز ہیں، پینٹاگون

Shares: