ترک صدر طیب اردوان اقتدار کے مزے مزید لیں‌ گے یا نہیں؟

ترک صدر طیب اردوان اقتدار کے مزے مزید لیں‌ گے یا نہیں ؟

باغی ٹی وی : ترک صدر طیب اردوان نے اپنے دور اقتدار کو طول دینے کے لیے نئے آئین کا عندیہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ وقت ہے کہ ملک میں نئے آئین پر بحث کی جائے،

اتحادیوں میں اتفاق رائے ہوا تو مستقبل میں نئے آئین پر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ آئین کو قابضوں نے مرتب کیا۔

واضح رہے کہ ترکی میں اگلے صدارتی و پارلیمانی انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ طیب اردوان 2023 میں دوبارہ منتخب ہوئے تو 2028 تک صدر رہیں گے۔
ترک جمہوریہ میں ماضی میں پارلیمانی جمہوری نظام رائج تھا، لیکن 2018ء میں پارلیمانی جمہوری نظام کی جگہ امریکا کی طرز پر صدارتی جمہوری نظام متعارف کرا دیا گیا تھا۔ اس نظام کے تحت ملکی صدر کو اب بےتحاشا اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔

Comments are closed.