ترک صدر نے یونانی فریگیٹ غرق کرنے کا آرڈر جاری کردیا تھا ، رپورٹ

0
44

ترک صدر نے یونانی فریگیٹ غرق کرنے کا آرڈر جاری کردیا تھا ، رپورٹ

باغی ٹی و ی : ترک اور یونان کے ساتھ حالیہ تنازع پر ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کو العربیہ نے رپورٹ‌کیا ہے . ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے چند روز قبل اپنی فوج کے جنرلوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک یونانی بحری جہاز یا فریگیٹ کو غرق کر دیں بشرط یہ کہ اس کارروائی میں کوئی ہلاکت نہ ہو۔ یہ بات جرمن اخبار "دی ویلٹ” نے منگل کے روز ترک عسکری ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

ذرائع نے اخبار کو مزید بتایا کہ ترکی کی فوج کے جنرلوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

اخبار کے مطابق ایردوآن نہ تو جنگ چاہتے ہیں اور نہ بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر میں اپنے ملک کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں البتہ وہ ایک بیرونی تنازع بھڑکانے کے خواہاں ہیں تا کہ داخلی طور پر عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا رخ موڑا جا سکے۔ ترک عوام اس وقت اقتصادی ناکامی اور سیاسی ماحول کے بگاڑ سے دوچار ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقیں جاری

Leave a reply